ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی افریقہ کے وزیر توانائی منتاشے اور ان کی اہلیہ کورونا پوزیٹیو

جنوبی افریقہ کے وزیر توانائی منتاشے اور ان کی اہلیہ کورونا پوزیٹیو

Wed, 15 Jul 2020 13:41:14    S.O. News Service

جوہانسبرگ،15؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا نے اس وقت پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور ہر خاص و عام کے دل میں خوف کا ماحول ہے۔ کئی مشہور و معروف ہستیاں اس کی زد میں آ کر موت کی نیند سو چکے ہیں اور کئی صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جنوبی افریقہ کے وزیر برائے توانائی اور معدنیاتی وسائل گویدے منتاشے بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف منتاشے ہی نہیں، ان کی اہلیہ نال وینڈل منتاشے میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گویدے منتاشے اور ان کی اہلیہ کے کورونا پازیٹو ہونے کے تعلق سے جنوبی افریقہ کے صدر دفتر نے منگل کو پریس ریلیز بھی جاری کر دی ہے۔ اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ توانائی اور معدنیاتی وسائل کے وزیر منتاشے اور ان کی اہلیہ کی 14 جولائی کو کورونا رپورٹ آئی جس میں ان کے متاثر پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پریس ریلیز میں اس بات کی بھی خبر دی گئی ہے کہ وزیر موصوف اور ان کی بیوی نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اس درمیان اطلاع ملی ہے کہ گویدے منتاشے گھر سے ہی اپنا کام جاری رکھیں گے اور ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ دوائی بھی لیتے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ میں کووڈ-19 کا قہر شروع ہونے کے بعد وزیر برائے توانائی اور معدنیاتی وسائل گویدے منتاشے کی اب تک تین بار کورونا جانچ کی گئی ہے۔


Share: